Khabar Mantra
آپ کی آوازتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

مذہبی یا ریاستی بنیادپر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتی ہے کانگریس پارٹی

(پی این این)
حیدرآباد:کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے 43ویں دن کی شروعات آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے باناواسی گاوں سے کی۔اس یاترا کے دوران راہل گاندھی کسانوں سے بھی ملاقات کرتے دکھائی دیئے ۔اس دوران ان پارٹی کی آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے راہل گاندھی کی کچھ تصوریں بھی شیئر کی گئیںاور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ کسان اس ملک کی جڑ ہے اور اسے مضبوط رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔بتادیں کہ راہل گاندھی نے آج 6بجے اس یاترا کاآغازکیا تاہم موگوٹی گاوں میں انھوں نے صبح میں بریک لیا۔اس دوران راہل گاندھی نے بتایا کہ عوام آخر کانگریس کو ہی ووٹ کیوں دیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے مقابلے کانگریس کو ووٹ دینے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ کانگریس ملک کی واحد پارٹی ہے جو ہر ہندوستانی کی نمائندگی کرتی ہے۔ کانگریس پارٹی ذات پات، برادری، مذہب یا ریاست کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی ہی غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔
بتادیں کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔ اپنے اب تک کے سفر کے دوران راہل گاندھی اور ان کے ساتھی عوام سے بات چیت کرتے رہے ہیں اور ان کے ساتھ خاص لمحات بانٹتے رہے ہیں۔اسی سلسلے میں کرناٹک کے منڈیا میں اس یاترا میں سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی تھیں۔یہ سفر اب تک 1000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بھارت جوڈو یاترا کے دوران 150 دنوں میں تقریباً 3500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس دوران یہ سفر 12 ریاستوں سے گزرے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close