Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سعودی عرب کی سرحدیں بند، پرواز معطل

قاہرہ، (اسپوتنک)
مملکت سعودی عرب نے برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں اپنی ملکی سرحدوں کو ایک ہفتے کے لئے بند کرکے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے میڈیکل کے داخلی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی کو مزید ایک ہفتہ کیلئے بڑھایا جاسکتا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وہ تمام افراد جو یوروپی ممالک کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر چل رہی ہے، کو دو ہفتوں تک گھر پر آئسولیشن میں رہنا پڑے گا اور جن لوگوں نے گزشتہ تین مہینوں میں ان ممالک کا دورہ کیا ہے ان کو کورونا ٹسٹ سے گزرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر وہاں کی حکومت نے لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے جہاں کورونا وبا زیادہ پھیل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close