Khabar Mantra
اترپردیشجرم نامہ

گھر بلاکر ضیائ الرحمن کی ماب لنچنگ

دیوبند:بی ایس سی میں زیر تعلیم ایک طالب علم کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا۔ بتایا جاتاہے کہ طالب علم کو گھر سے بلاکر واردات کو انجام دیا گیا، وہیں طالب علم کی موت کی خبر لگتے ہی لڑکی نے بھی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
معاملہ الگ الگ فرقوں سے تعلق رکھنے کی بنا پر گائوں میں کشیدگی کاماحول پیدا ہوگیا ۔ اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر تفصیلی معلومات حاصل کی اور گائوںمیں پولیس فورس تعینات کردی گئی، گزشتہ دیر رات رام پور منہیاران علاقہ کے اسلام نگر میں کچھ نوجوانوں نے ضیائ الرحمن نام کے طالب علم کو اپنے گھر بلاکر اس کا قتل کردیا ،اہل خانہ کا الزام ہے کہ رات میں ایک نوجوان اسے گھر سے بلاکر لے گیا تھا ۔ بتایاجاتا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے اس کو بے رحمی سے پیٹا ، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے رات میںہی طالب علم کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ ضیائ الرحمن بی ایس سی کا طالب علم تھا ، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
وہیں لڑکی نے بھی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی، فی الحال پولیس جانچ کررہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ رام پور منہیاران علاقہ کے رہنے والے 20سالہ ضیائ الرحمن ولد ایوب احمد منگل کی شام کو گھرپر ہی تھا ، دیر رات ایک نوجوان اسے بلاکر اپنے ساتھ لے گیا ، بتایا یہ بھی گیا ہے کہ کچھ دیر بعد اہل خانہ کو ضیائ الرحمن کے ساتھ مارپیٹ کی اطلاع ملی ، اہل خانہ موقع پر پہنچے اور زخمی طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کی ۔
پولیس کے مطابق یہ معاملہ پیار ومحبت کا سامنے آیا ، بتایا جاتا ہے کہ مقتول نوجوان کا دوسرے فرقہ کی لڑکی کے ساتھ پیار ومحبت چل رہا تھا اور اسی سبب لڑکی کے اہل خانہ نے عاشق جوڑے کو قتل کرنے کی واردات کوانجام دیاہے۔ حالانکہ پولیس کو لڑکی کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی ہے۔ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڑا مع فورس کے موقع پر پہنچے اور تفصیلی معلومات حاصل کی۔
اس سلسلہ میں ایس ایس پی سہارنپور وپن تاڑا نے بتایا کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں کے ذریعہ ایک نوجوان کی پٹائی کرنے کی اطلاع ملی تھی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ جب کہ دوپہر میں لڑکی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس اپنی جانچ کررہی ہے ، دونوں فریق کی جانب سے جو تحریر دی جائے گی اس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، فی الحال گائوں میں امن وامان ہے ، پولیس افسران گائوں میں موجود ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close