بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

سشیل مودی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

پٹنہ،( یو این آئی)
بہار (Bihar)کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار سشیل کمار مودی (Sushil Kumar Modi) راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں۔

راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے مسٹر مودی کے علاوہ ایک واحد آزاد امیدوار شیام نندن پرساد نے پرچہ داخل کیا تھا۔ آج نامزد پرچوں کی جانچ کی گئی جس میں مسٹر مودی کا پرچہ درست پایا گیا لیکن مسٹر پرساد کے پرچے میں تجویز کنندوں کانام نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی امیدوار ی خارج کر دی گئی۔ اس طرح مسٹر مودی کے خلاف کوئی بھی امیدوار نہیں ہونے کی وجہ سے وہ بلا مقابلہ انتخاب جیت گئے۔

غور طلب ہے کہ راجیہ سبھا کی اس سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن 26 نومبر کو جاری ہوئی تھی اور امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ تین دسمبر تھی۔ چار دسمبر کو نامزد پرچوں کی جانچ اور پانچ دسمبر کو نام واپس لینے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد ہی مسٹر مودی کی جیت کا رسمی اعلان ہو گا۔ دراصل 06 دسمبر اتوار ہے اور اس وجہ سے سرکاری دفاتر میں ہفتہ واری چھٹی ہونے کی وجہ سے مسٹر مودی کو جیت کا سرٹیفکٹ سات دسمبر کو ملے گا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close