Khabar Mantra
آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکہ کا داخلی معاملہ ہے

میکسیکو کے صدر ایندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا ہے کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکہ کا داخلی معاملہ ہے اور اس وجہ سے وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

مسٹر اوبرڈور نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم امریکہ کی منصوبہ بندی پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ امریکہ کا داخلی مسئلہ ہے۔ امریکہ میں جب بھی انتخابات نزدیک آتے ہیں تو وہاں داخلی تنازعہ کی صورت پیدا ہوتی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر 200 میل کے علاقے میں 30 فٹ اونچی دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close