Khabar Mantra
اترپردیش

رام پورمیں گریجویٹ قانون ساز کونسل کا چنائوپرامن طور پر اختتام پذیر

رام  پور:گریجویٹ قانون ساز کونسل رکن کی بریلی مرادآباد سیٹ پر پیر کو ووٹنگ ہلکی پھلی بارش کے بیچ ہوئی۔ اس کے لئے تمام تیاریاں بیتے دن ہی مکمل کر لی گئیں تھیں۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام تک جاری رہی۔ایم ایل سی کے عہدے کے لئے پیر کو ووٹنگ دھیمی رفتارسے ہوئی ۔پولنگ کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں زوروں پرتھیں اورتمام بوتھوں پرپولیس مستعدتھی۔ بریلی اور مرادآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے آٹھ اضلاع کے گریجویٹ ووٹر اراکین کے عہدے کے لئے اپنے ایم ایل سی کا انتخاب ہوا۔ رام پور میں 12248 گریجویٹ ووٹروں کواپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنے کی اجازت تھی۔اس کےلئے21 بوتھ بنائے گئے تھے۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر اور زونل مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا تھا۔اس دوران اے ڈی ایم فائنانس اینڈ ریونیو ہیم سنگھ، ایس ڈی ایم صدر نرنکار سنگھ نے بوتھوںکامعائنہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ چنائوپرامن طورپر چل رہاہے۔ انتظامات سخت ہیں۔ سوار میں 1819، ٹانڈہ میں 222،سید نگرمیں 656،بلاس پورمیں 1458، شہررام پورمیں  392 شاہ آباد، 1563، ملک میں 2613اور مجموعی طورپر 12248ووٹ تھے۔ دیکھایہ گیاہے کہ شہراورضلع میں ووٹروں میں کہیں بھی جوش وخروش چنائوکولیکرنہیں تھا۔ صرف بھاجپا کے چند ہی لوگ بوتھوں پر نظرآرہے تھے۔ یہ پہلا ایم ایل سی چناؤہے جس میں تعلیم یافتہ لوگوں کو خود بھی یہ نہیں معلوم ہوسکاہے کہ کون کون کس پارٹی سے امیدوارہیں۔ اہم وجہ یہ رہی کہ اقتدار کے نشہ میںدھت ہونے کی وجہ سے برسراقتدارپارٹی کے امیدوارنے بھی کسی سے رابطہ نہیںکیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ صبح12بجے تک10.42ہی فیصدرہا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close