Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سابق رکن اسمبلی کے خلاف فیس بک پر نازیبا تبصرہ کرنے پر معاملہ درج

چھتیس گڑھ میں ضلع رائے گڑھ کی سارنگڑ علاقے کی سابق رکن اسمبلی اور کانگریس لیڈر پدما منہر کے خلاف فیس بک پر نازیبا تبصرہ کرنے کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ہریش راٹھور نے آج یہاں بتایا کہ سابق رکن اسمبلی پدما منہر کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائےگا۔ محترمہ منہر کے سارنگڑھ کو ضلع بنانے کی وزیراعلی بھوپیش بگھیل سے ملاقات کرے مطالبہ کرنے کی ایک خبر شائع ہوئی تھی۔ شائع خبر کو فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد اس پر سنتوش کیونٹ نامی شخص نے نازیبا تبصرہ کی۔نازیہ تبصرہ پر لوگ بڑی تعداد میں لائک اور کمنٹ بھی کرنے لگے۔

معاملے کی خبر سوشل میڈیا سے نکل کر باہر آئی اور اس سے کانگریسی خیمے میں غصہ پیدا ہوگیا۔جس پر این ایس یو آئی کے صدر شبھم باجپئی نے تھانہ سارنگڑھ میں اس سلسلے میں شکایت کی۔ پولیس نے اس پر ملزم سنتوش کیوٹ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ 67 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close