Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شاہین باغ مظاہرہ: 50 دن بعد مودی حکومت پر بنا دباؤ، روی شنکر پرساد بات چیت کے لئے تیار

نئی دہلی، (یو این آئی)
مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے سنیچر کو کہاکہ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے لوگوں کے شکوک وشبہات دور کرنے کے لیے حکومت ’منظم طریقہ‘ سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

مسٹر پرساد نے ٹوئیٹ کیا،’’ نریندرمودی حکومت سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کے سبھی شکوک وشبہات دورکرنے کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔‘‘ انھوں نے کہا،’’حکومت شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بات چیت منظم طریقہ سے ہونی چاہئے۔‘‘ انھوں نے اس دوران اپنے ٹوئیٹ میں ایک ٹی وی مباحثہ کا لنک مشترک کیا جس میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے یہ سوال کیا تھاکہ حکومت مظاہرین سے بات چیت کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے۔ مسٹر پرساد کایہ بیان اس وقت آیا ہے جب قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل شرومنی اکالی دل، جنتا دل یونائٹیڈ اور لوک جن شکتی پارٹی نے اس مسئلہ پر بی جےپی کے سامنے ناراضگی ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ سی اے اے قانون میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں مذہب کی بنیاد پر ظلم وزیادتی کی شکار اقلیتوں یعنی ہندو، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہندوستان کی شہریت دینے کا التزام ہے۔ اس قانون کے تحت 31دسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان آئے ان لوگوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائیگی۔


یاد رہے کہ پچھلے 50 دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں سی اے اے – این آرسی – این آر پی کے خلاف جاری احتجاج میں اب ختم ہونے کےامکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہی خواتین کی محنت رنگ لاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ مرکز کی مودی حکومت، جو اب تک ان مظاہرین سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی تھی، بالآخر بات چیت کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ جس کی جانکاری مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے ہفتہ کے روز ایک ٹوئٹ کرکے دیا ہے.

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close