اپنا دیشتازہ ترین خبریں
رجنی کانت کی سیاست میں انٹری، 31 دسمبر کو کریں گے پارٹی کا اعلان

چنئی، (یو این آئی)
تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے بالآخر تمام قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ وہ آئندہ جنوری میں اپنی خود کی پارٹی کے ذریعہ سیاست میں داخل ہوں گے اور آئندہ اسبلی انتخاب لڑیں گے۔ رجنی کانت نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ 31 دسمبر کو پارٹی کا اعلان کریں گے۔
رجنی کانت نے سب کچھ بدل جانے کی بات پر زور دیتے ہوئے کہا ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’یہ یقینی ہے کہ ہم عوام کی حمایت سے آئندہ اسمبلی انتخاب میں زبردست جیت حاصل کریں گے اور ایک ایماندار، شفاف، بدعنوانی سے پاک، سیکولر اور مساواتی سیاست کو سامنے لائیں گے‘‘۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ’’یہ حیرت انگیز اور کرشماتی ہوگا‘‘۔
نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)