اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل گاندھی کا نرملا سیتا رمن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں بار بار جھوٹ بول رہی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا جا چکاہے، اس لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

مسٹر گاندھی نے وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے انہیں ’رافیل وزیر‘ بتایا اور کہا کہ اس سودے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے اور ہر مرتبہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اور انہیں ہر حال میں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا، "رافیل وزیر نے بدعنوانی سے بچنے کے لئے جھوٹ بولااور پھر پکڑا گیا ۔ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سابق سربراہ کے ایس راجو نے ان کے اس جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے کہ ایچ اے ایل کے پاس رافیل کو بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ وزیردفاع کی حالت عجیب ہو گئی ہے اور انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے ”

دراصل، راہل نے جو خبر شیر کی ہے اسکے مطابق راجو نے کہا ہے کہ ایچ اے ایل ہندوستان میں رافیل کو بنا سکتی تھی. کانگریس کا الزام ہے کہ مودی حکومت نے فرانس کی کمپنی ڈیسولٹ کے 36 رافیل فائٹر طیارے کی خریداری سے متعلق جو سودا کیا ہے، وہ یو پی اے کی حکومت میں گزشتہ معاہدے سے اس کی قیمت بہت زیادہ ہے. جس سے سرکاری خزانے کو ہزاروں کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا ہے. پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم مودی نے سودے کو بدلوایا جس سے ایچ اے ایل کونٹریکٹ لیکر ایک نجی گروپ کی کمپنی کو دے دیا

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close