تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

راجستھان کی سابق وزیر کرن ماہیشوری کا انتقال

جے پور، (یو این آئی)
راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ تعلیم اور راجسمند کی ایم ایل اے کرن ماہیشوری کا رات ساڑھے بارہ بجے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ راجسمند سے تین مرتبہ ایم ایل اے، ادے پور میونسپل کونسل کی چیئر مین اور رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔

محترمہ ماہیشوری کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے کوٹہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کا انچارج مقرر کیا تھا۔ کوٹہ میں وہ کورونا سے متاثر ہوکر ادے پور واپس آئی تھیں۔ انہیں تقریباً پانچ روز ہوم آئیسولیشن رکھا گیا اس کے بعد سانس لینے میں تکلیف ہونے پر گیتانجلی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ افاقہ نہ ہونے پرادے پور سے ایئر ایمبولینس سے انہیں میدانتا ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں تقریباً 25 روز سے وہ داخل تھیں۔ ذرائع کے مطابق محترمہ ماہیشوری کا جسد خاکی آج ادے پور لایا جائے گا اور کووڈ پروٹوکال کے مطابق آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close