Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پول میں ’عآپ‘ کی واپسی، 50 سے زیادہ سیٹوں کا امکان

دہلی اسمبلی انتخابات کے بیشتر ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کودوسرے نمبر پر اور کانگریس کو زیادہ سے زیادہ چار سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کےلیے شام چھ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد مختلف چینلوں اور اداروں کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی اقتدارمیں واپسی کی بات کہی گئی ہے۔

ٹائمس ناؤ نے عام آدمی پارٹی کو 44، بی جےپی کو 26 اور کانگریس کوکوئی سیٹ نہیں دی ہے۔ ریپبلک ٹی وی اور جن کی بات نے عام آدمی پارٹی کو 48 سے 61، بی جے پی کو 9 سے 21 اور کانگریس کو صفر سے ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نیوزایکس اور نیتاایپ نے عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57، بی جے پی کو 11سے 17 اور کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں ملنے کی بات کہی ہے۔ سدرشن ٹی وی نے عام آدمی پارٹی کو 40 سے 45، بی جے پی کو24 سے 28 اور کانگریس کو 2 سے 3 سیٹ دی ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق شام سات بجے تک 57.87 فیصد ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا تھا اور ابھی کئی پولنگ مراکز پر پولنگ جاری ہے۔ ابھی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور پچھلے انتخابات میں اسے 67 سیٹوں کے ساتھ زبردست اکثریت ملی تھی۔ بی جے پی کو صرف 3 جبکہ کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close