Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

رام دیو کے خلاف 105 مقدمے درج کرانے کا اعلان

پٹنہ: پتنجلی کے مالک رام دیو کے خلاف بہار کے ڈاکٹروں نے بہت بڑی مورچہ بندی کی ہے۔ ایلوپیتھک بنام آیوروید تنازعہ کے درمیان ڈاکٹروں نے بہار کے 38 اضلاع میں اپنی یونین کے ذریعہ 105 مقدمہ درج کرائے گی۔ بہار میڈیکل ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ پتنجلی کے بانی کے ذریعہ کھلے طور پر ڈاکٹروں کی توہین اور ٹیکہ کاری کو لیکر گمراہ کئے جانے کے معاملے میں اب انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن بہار کے 105 جگہوں پر مقدمہ درج کرائے گا۔

انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کی 105 یونیٹوں کے ذریعہ ہر ضلع کے تھانوں میں رام دیو کے خلاف مقدمہ درج کریا جائے گا۔ کیونکہ رام دیو کووڈ ویکسین کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں،لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

واضح ہو کہ آئی ایم اے کی میٹنگ میں عہدہ داروں نے وائرس ایکٹ آفات مینجمنٹ کی مختلف دفعات کے تحت رام دیو پر معاملہ درج کرنے کا فیصلہ لیا۔آئی ایم اے کے نو منتخب قومی صدر ڈاکٹر شہجانند پرساد سنگھ کے مطابق سب سےپہلے رام دیو کے خلاف پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی جائے گی۔ سنگھ نے کہا کہ ہم یہ قدم اٹھانے کیلئے مجبور ہیں کیونکہ بابا رام دیو نے ویکسین کے بارے میں شکوک پیداکردئے ہیںاور یہی وجہ ہے عام لوگ ٹیکہ لینے سے گھبرارہے ہیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت رام دیو کی باتوں پر کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

واضح ہو کہ آئی ایم اے کے درمیان کئی ہفتوں سے تیکھی بحث چل رہی ہے ایلوپیتھی بنام آیوروید آمنے سامنے ہے۔ ایک ویڈیو میں رام دیو کو کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ایلو پیتھی دوائوں سے لاکھوں لوگ مرگئے ،آکسیجن سے جتنے نہیں مرے اس سے کہیں زیادہ ایلوپیتھی دوائوں سے مرگئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایلوپیتھی ٹھیک ہے تو ڈاکٹر کیوں مررہے ہیں۔رام دیو نے میڈیکل علاج کو بکواس اور دیوالیہ سائنس کہا ۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے رام دیو کو ہتک عزت کا نوٹس دیا ،معافی مانگنے کو کہا اور ساتھ ہی ساتھ ایک ہزار کروڑ کے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن رام دیو کی کورونیل دوا کی بھی جانچ کررہا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close