Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بجٹ سے شیئر بازار میں کہرام، سینسیکس میں تقریباً ایک ہزار پوائنٹ کی گراوٹ

پارلیمنٹ میں آج پیش کردہ عام بجٹ میں شیئر بازاروں کے لئے کوئی خاص التزام نہیں ہونے سے کہرام مچ گیا اور بامبے شیئر بازار کا انڈکس تقریباً ایک ہزار پوائنٹ تک گرنے کے بعد فی الحال 408 پوائنٹ نیچے ہے۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 133 پوائنٹ گر کر12 ہزار پوائنٹ سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے آغاز میں سینسیکس گذشتہ دن کے 40723.49 پوائنٹ کے مقابلے میں 40753.18 پوائنٹ پر مضبوط کھلا اور 40905.78 پوائنٹ تک چڑھ گیا لیکن بجٹ پیش ہونے کے بعد فروخت کے دباو میں آگیا اور تقریباً ایک ہزار پوائنٹ گر کر 39930.46 پوائنٹ تک گرگیا۔ سینسیکس اس وقت 408 پوائنٹ نیچے 40315.90 پر کاروبار کر رہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close