اپنا دیشتازہ ترین خبریں

حکومت کا تحفہ: اسمال سیونگ اسکیموں کی شرح سود میں اضافہ

مرکزی حکومت نے چھوٹے سرمایہ کاروں کو تحفہ دیتے ہوئے اسمال سیونگ اسکیم ( مختصر بچت ) کی شرح سود میں 0.3 فیصد سے لے کر 0.4 فیصد تک کے اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے لئے اسمال سیونگ کی اسکیموں کی سود کی شرح پر جمعرات کو نظر ثانی کی جو یکم اکتوبر 2018 سے 31 دسمبر 2018 تک کے لئے نافذ العمل رہے گی۔ یہ شرحیں ’سكنيا اسمردھی یوجنا‘، پبلک پروویڈنٹ فنڈ اور کسان وکاس پترپر بھی لاگو ہوں گی۔

اب پی پی ایف پر 0.4 فیصد زیادہ سود ملے گا۔ اس پر 8.0 فیصد سود ملے گا. اسی طرح ’سكنيا اسمردھی یوجنا پر 8.5 فیصد اور کسان وکاس پتر پر 7.7 فیصد سود ملے گا۔ کسان وکاس پتر کی میچیورٹی کی مدت بھی کم کرکے 118 ماہ کی جگہ 112 ماہ کر دی گئی ہے۔ حکومت نے سونگ ڈپوجٹ پر کسی طرح کی تبد یلی نہیں کیا ہے. اس پر پہلے کی طرح 4 فیصد سود ملتا رہے گا.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close