Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

لکشمن کاکوہلی کو مشورہ

 

احمدآباد:وراٹ کوہلی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کیخلاف کوئی خاص کمال نہیں کر پائے اور انھوں نے چار ٹیسٹ میچ کی چھ اننگز میں صرف172رن ہی بنائے۔وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ کوہلی کو کھل کر بلے بازی کرنی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ وہائٹ بال سے کھیلے جانے کی وجہ سے اس فارمیٹ میں چیزیں زیادہ تبدیل نہیں ہوں گی۔انھیں جوفرا آرچر،مارک ووڈ،بین اسٹوکس،معین علی اور عادل رشید جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔لکشمن نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ انگلینڈ کے پاس شاندار تیز بالنگ ہے کیوں کہ ان کے پاس تیز بالنگ کے کافی ہنر ہیں۔مارک ووڈ اور آرچر جیسے فاسٹ بالر ہیں جارڈن کے طو ر پر ڈیتھ اوور میں بالر ہیں۔

بین اسٹوکس آل راؤنڈر ہیں لیکن ان اسپن کا شعبہ تھوڑا کمزوردکھائی دیتا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ کوہلی ایک کلاس کے بلے باز ہیں وہ بھارتیہ بلے بازی کی لائن اپ کو گہرائی اور کوالٹی فراہم کرتے ہیں انھیں میدان میں جاکر خود کو ظاہرکرنا چاہئے۔انھوں نے کوہلی کے بارے میں مزید کہا کہ انھیں اینکر کا رول نبھانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک اسٹروک پلیئر ہیں۔اگر وہ مثبت اپروچ کے ساتھ کھیلتے ہیں تو بہترین شاٹس کھیل سکتے ہیں اس سے نا صرف اسٹرائیک ریٹ بڑھے گا بلکہ ہر کسی کو ان کا تسلسل بھی دیکھنے کو ملے گا۔روہت شرما اور کے ایل راہل کی اوپننگ کے بعد ٹیم انڈیا میں سریش ایر،ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت ہیں ان میں کافی گہرائی ہے۔اس لئے کوہلی کو میدان میں خود کو ظاہر کرنا چاہئے اور کھل کر کھیلنا چاہئے تب وہ بہت خطرنا کو ہوں گے۔وہیں دوسری جانب ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ ٹی20-کرکٹ میں روہت شرما کے جوڑی دار کے طورپر شکھر دھون کو نہیں لوکیش راہل کو اتارا جانا چاہئے لیکن یہ ایک مشکل فیصلہ ہوگا۔لکشمن نے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے روہت شرما سفید گیند کرکٹ میں اہم متبادل ہیں لیکن میں ابھی بھی دوسرے اوپنر کے طورپر راہل کے ساتھ جاوں گا۔

کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں اور برسوں سے ہندستانی ٹیم انتظامیہ ایک سلامی بلے باز کے طورپر راہل کے ساتھ گیا ہے اور راہل نے سب کی امیدوں پر کھرا اترتے ہوئے اس نمبر پر سچ میں اچھی کارکردگی کی ہے۔ ہاں یہ بھی سچ ہے کہ شکھر دھون نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close