اپنا دیشتازہ ترین خبریں

حج 2019کےلئے مکمل میڈیکل ٹیسٹ کی لازمیت کی گئی ختم

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کا عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی سمت میں بہتر قدم : عرفان احمد

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
حج مشن 2019 کو آسان اور بہتر بنانے کے ساتھ عازمین حج کو ہر ممکن سہولت مہیا کرانے کو پرُعزم مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کی کوششوں سے حج مشن 2019میں عازمین حج کے لئے لازم کئے گئے مکمل میڈیکل ٹیسٹ کی لازمیت کو ختم کر دیا ہے۔ اب سابقہ برسوں کی طرح ہی حج بیت اللہ 2019کے منتخب عازمین کو میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ پا سپورٹ کے ساتھ جمع کرنی ہو گی۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن اور دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے انچارج عرفان احمد نے آج یہاں دہلی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے لائزن افسر اور حج مشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے حج رضاکاروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں یہ معلومات فراہم کی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن عرفان احمد نے بتایا کہ حج 2019میں منتخب عازمین حج کو مکمل میڈیکل ٹیسٹ کرانے میں در پیش پریشانی کی ہم نے بات مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس کی صدارت میں منعقدہ حج کمیٹی آف انڈیا کے جملہ اراکین کی میٹنگ میں رکھی، کہ مکمل میڈیکل ٹیسٹ کی لازمیت سے ملک کے دیہی، گاؤں کے علاقوں کے عازمین حج کی پریشانی بڑھ گئی ہے، ساتھ اس میں بدعنوانی کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ جس پر وزیر موصوف نے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فوری طور پر مکمل میڈیکل ٹیسٹ، جس میں چیسٹ، ایکسرے وغیرہ کی لازمیت تھی، اس کو ختم کر دیا تاکہ اور عازمین پر مزید بار نہ پڑے اور بدعنوانی پر بھی قدغن لگ سکے۔ اب حج 2018کی طرح ہی عازمین حج کو میڈیکل جمع کرنا ہو گا۔

عرفان احمد نے بتایا شہروں کے لوگ تو آسانی سے مختلف میڈیکل سینٹروں میں ٹیسٹ کرا سکتے ہیں، لیکن ملک کے دیہی علاقوں کے عازمین کو یہ ٹیسٹ کرانے کےلئے ضلع اور شہروں میں جانا پڑ رہا ہے، جہاں ان کے پیسے خرچ ہونے کے ساتھ بدعنوانی کا خدشہ بھی بڑھ رہا تھا، چونکہ مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے حج مشن کو بچولیوں سے پاک کر دیا ہے اور میڈیکل میں جو بدعنوانی کا خدشہ تھا اس پر بھی وزیر موصوف نے قدغن لگا دیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے مکمل میڈیکل کی لازمیت کو ختم کیا گیا ہے۔

عرفان احمد نے بتایا کہ حج 2019 کو گزشتہ سے مزید بہتر کرنے کی ہماری کوشش ہے، تاکہ ہر ممکن سہولت عازمین حج کو فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے حاجیوں کو رخصت کرنے کے لئے ایئر پورٹ پر آنے والے لواحقین سے بھی اپیل کی کہ حاجیوں کو رخصت کر نے والے کم سے کم لوگ آئیں۔ تاکہ ایئر پورٹ پر بھیڑ بھاڑ نہ ہو اور کسی طرح کی پریشانی حاجیوں کو نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی اپیل کی ایئرپورٹ اور سعودی عرب میں ممنوع اشیاء ساتھ لانے سے بھی حاجی گریز کریں تاکہ وہ کسی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں اور ان کا حج کامیاب اور آسان ہو سکے۔ میٹنگ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے لائزن آفیسر سلطان عالم، حج رضاکار حاجی نواب الدین، حسنین اختر منصوری سمیت دیگر حج رضاکار موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close