Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

’جے ڈی یو میں سیاسی مستقبل محفوظ نہیں!‘

پٹنہ، (یو این آئی)
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے آج کہاکہ اس بار کے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ برسراقتدار جنتا دل یونائیٹید (جے ڈی یو) میں رہنما اپنا سیاسی مستقبل محفوظ نہیں دیکھ رہے ہیں لہٰذا اروناچل پردیش کا واقعہ ریاست میں بھی دہرایا جا سکتا ہے۔

سابق رکن اسمبلی اور ایل جے پی کے سینیئر رہنما رامیشور چورسیا نے آج کہا کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں بہار کے عوام نے جے ڈی یو کو تیسرے نمبر کی پارٹی بنا دیا ہے۔ پہلے بہار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں جے ڈی یو بڑے بھائی کے کردار میں تھا لیکن ون مین شو کی پارٹی چلانے والے مسٹر نتیش کے سبب جے ڈی وی تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جے ڈی یو میں قیادت کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور اب کوئی رہنما یا رکن اسمبلی اپنے آپ کو اس پارٹی میں محفوظ نہیں مان رہا ہے۔ جے ڈی یو چھوڑنے والے اروناچل کے اراکین اسمبلی کو شامل کروانے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کردارا نہیں ہے۔ مسٹر چورسیا نے دعویٰ کیاکہ اروناچل پردیش کا واقعہ کوئی تجعب خیز نہیں ہے۔ اس طرح کا واقعہ بہار میں بھی دہرایا جا سکتا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close