Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

جھانسی میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام کا جم غفیر

اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کو سینچنے میں کافی پسینہ بہا رہی کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے جمعرات کو پارٹی امیدوار کے حق میں ماحول ساز گار کرنے کے لئے لمبا روڈ شو کیا۔

کانگریس جنرل سکریٹری سورج کی تیز کرنوں کے درمیان روڈ شو کے لئے جھانسی کی سڑکوں پر نکلیں تو ان کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر عوام کا بھیڑ امڈ پڑی۔ محترمہ واڈرا نے جھانسی میں سندھی چوراہے پر واقع کانگریس دفتر سے روڈ شو کا آغاز کیا اور مالنو، بڑا بازار چوراہا ہوتے ہوئے ایورٹ بازار سے نکلیں تو لوگوں میں پرینکا کے استقبال کی ہوڑ مچ گئی۔ ایک جھلک پانے کے لئے لوگ آپس میں دھکا مکی کرتے دکھائے دیئے تو ہیں خواتین نے چھتوں سے پھولوں کی بارش کرکے ان کا استقبال کیا۔

روڈ شو کے دوران پرینکا نے ہاتھ اٹھا کر اور سر ہلا کر ووٹروں کے استقبال کو قبول کیا۔ تقریبا چار کلو میٹر لمبے روڈ شو کو محترمہ گاندھی نے پونے دو گھنٹوں میں پورا کیا اس موقع پر وہ جھانسی شہر کے قریب قریب ہر اہم علاقے اور بازار میں گئیں۔ روڈ شو کے درمیان رام جانکی مندر دکھا تو پرینکا نے اپنی گاڑی سے اتر کر مندر میں درشن کے لئے چلی گئیں۔ اس درمیان ان کے قافلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر ملیکا ارجن کھرگے، سابق ایم ایل اے ونود چترویدی سمیت پارٹی کے دیگر سینئرلیڈر و کارکن موجود رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close