Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جمعہ کی نماز کے دوران بی جے پی کارکنان گڑبڑی پیدا کرسکتے ہیں: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مسلمانوں کو جمعہ کی نماز کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان جمعہ کی نماز کے دوران گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

دھرم تلہ میں رانی راش روڈ پر این آرسی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کل جمعہ ہے اور بڑی تعداد میں لوگ جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے نکلیں گے۔ بی جے پی کارکنان جمعہ کی نماز کے دوران امن و امان کی فضا کو بگاڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ماحول کو خراب کرنے کیلئے ورکروں کو تیار کررہی ہے۔ اس کا مقصد مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جدوجہد کو ہندومسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے مطالبہ کیا کہ اس پر ریفرنڈم کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں اس قانون پر ریفرنڈ م کرایا جائے اس وقت دیکھ لیں گے کس کو کامیابی ملے گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کا قیام 1980 میں ہوا اور وہ لوگوں سے 1970سے شہریت کے دستاویز مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب بنگال پولس نے کہا ہے کہ بنگال میں امن و امان کا ماحول ہے۔ احتجاج جاری ہیں مگر گزشتہ تین دنوں میں کہیں سے بھی تشدد کے واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں۔ شمالی دیناج پور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلوس کے دوران حامی اور مخالفین کے درمیان جھڑپ ہونے سے پانچ فراد کی موت ہوگئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ مظاہرین نے نیشنل ہائی کو جام کردیا تھا۔ پولس نے تشدد کے الزام میں 350 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close