Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںجرم نامہ

فوگاٹ معاملے کی جانچ کرے گی سی بی آئی

(پی این این)
نئی دہلی:وزارت داخلہ نے سونالی فوگاٹ قتل معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی ہے ۔غورطلب ہے کہ ہریانہ کے حصار سے بی جے پی لیڈر سونالی فوگاٹ کی گوا میںموت ہوگئی تھی اس کو قتل کہا جارہا ہے ۔اس معاملے میں کئی لوگ گرفتار بھی ہوئے ہیں جن میں 2 فوگاٹ کے قریبی ہیں ۔پولیس نے ان دونوں پر بھی قتل اور سازش کا مقدمہ درج کیا ہے ۔
اس سے پہلے گوا کے سی ایم ساونت نے کہا تھا کہ ان کی سرکار فوگاٹ قتل معاملے میں سی بی آئی جانچ کی اپیل کرے گی کیوں کہ سونالی فوگاٹ کی بیٹی نے بھی یہی مطالبہ کیا ہے چنانچہ اس کی اپیل پر ہم سی بی آئی جانچ کی سفارش کررہے ہیں۔غورطلب ہے کہ سونالی فوگاٹ کا گوا کے ایک ہوٹل میں موت ہوگئی تھی ۔اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ جانچ کی گئی تو کئی چہرے سامنے آئے ۔جس سے موت قتل میں بدل گئی۔
اس سے پہلے ہریانہ کی حکومت نے مبینہ طور پر کوا کی حکومت سے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کروانے کی درخواست کی تھی۔ ہریانہ کے حصار کی رہنے والی سونالی23اگست کو گوا کے انجنا اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیاتھا۔شروعات میں سونالی کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑ نا بتایا گیا لیکن پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ اس کے جسم پر کئی طرح کی چوٹیں بھی تھیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close