اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جب تک میں زندہ ہوں بنگال میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں اس وقت تک شہری ترمیمی ایکٹ کو نافذ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جائے گا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ملک بھر میں جاری طلباء تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا بنیادی حق ہے اور کوئی بھی اس سے محروم نہیں کرسکتا ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ جب ہم کسی کو منتخب کرسکتے ہیں تو ہمیں اس کے خلاف احتجاج کرنے کا بھی حق ہے۔ خیال رہے کہ شہری ترمیمی ایکٹ بننے کے بعد سے ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی تحریک چلا رہی ہیں اور اب تک کلکتہ شہر میں پانچ مختلف علاقوں سے جلوس نکال چکی ہے۔ کل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جب تک اس قانون کو واپس نہیں لے لیا جاتا ہے اس وقت تک ان کی تحریک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بنگال میں ایک بھی حراستی کیمپ نہیں ہے۔

وزیراعلی نے سوال کیا کہ آخر طلباء احتجاج کیوں نہیں کرسکتے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ مرکزی حکومت کالے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طالب علموں کو خوف زدہ کررہی ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس کا مقصد صرف اور صرف طلباء کو خاموش کرانا ہے۔ مگر میں کہنا چاہتی ہوں کہ طلباء کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close