Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی اسمبلی انتخابات: تشہیری مہم کا دور ختم، 8 فروری کو پولنگ

دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے لیے دو ہفتوں سے زور وشور سے جاری انتخابی مہم جمعرات کی شام چھ بجے ختم ہو گئی۔

انتخابی مہم ابتدامیں سست تھی لیکن مختلف پارٹیوں کے بڑے لیڈروں کے میدان میں آنے کی سے یہ شدت اختیار کر گئی۔ سڑک، بجلی، پانی، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل سے شروع ہونے والی انتخابی تشہیر آخری دور میں پہنچتے پہنچتے قوم پرستی(نیشنلزم) اور فرقہ واریت کے رنگ میں رنگ گئی۔ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہین باغ میں جاری احتجاجی دھرنا تشہیر کی تھیم سی بن گئی۔ رہنماؤں کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ اتنا تیز اور جارحانہ ہو گیا کہ الیکشن کمیشن کو مداخلت دخل دینا پڑا۔

اس بار کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) جہاں اپنی حکومت کو بچانے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں مصروف تھی تو وہیں 21 سال سے دہلی کے اقتدار سے خارج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی پوری طاقت جھونک دی۔ پندرہ سال تک دہلی پر حکومت کرنے والی کانگریس بھی اپنی کھوئی ہوئی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کام کام کا نعرہ بلند کرنے والی کیجریوال حکومت کے لیے بڑی آزمائش کا وقت ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close