اپنا دیشتازہ ترین خبریں

توگڑیا نے نئی پارٹی بنائی، اجودھیا سے الیکشن لڑنے کا ارادہ

وشو ہندو پریشد کے سابق لیڈر پروین توگڑیا نے سنیچر کو اپنی سیاسی پارٹی ’ہندواستھان نرمان دل(ایچ این ڈی ) بنانے کا اعلان کیا۔ عام الیکشن سے چند مہینے قبل پارٹی لانچ کرنے کی یہ تقریب قومی دارالحکومت میں اندر گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ ان کی پارٹی کم سے کم چالیس حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔ مسٹر توگڑیا نے ملک سے آئے ہوئے اپنے حامیوں کی موجودگی میں اجودھیا سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے جے شری رام کے نعروںکے درمیان کہا کہ ’اب کی بار پبلک کی سرکار‘ اور اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو رام مندر کی تعمیر میں کوئی وقت نہیں لگے گا.انہوں نے کہا کہ ہندواستھان نرمال دل ہندوستان کی ترقی، پہچان،خوشحالی اور محفوظ بنانے کے لئے بنائی گئی ہے، ان کا یہ وعدہ ’ دھوکہ دینے والا وعدہ نہیں ہے بلکہ قابل اعتماد ‘ ہے۔

ایچ این ڈی اس کے علاوہ رام مند رکی تعمیر، کشمیر پنڈتوں کی بحالی، سرحدی اندازی کے خلاف فوری ایکشن ، آبادی کنٹرول اور یکساں سول کوڈ پر کام کرے گی۔ایچ این ڈی نے زرعی شعبہ کے سلسلے میں کہا کہ وہ کسانوں کی مکمل قرض معافی کا وعدہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی سوامی ناتھن کمیٹی کے نفاذ کی سفارش اور بے روزگاری کو ختم کریں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close