Khabar Mantra
اترپردیش

مدرسہ فیض العلوم تھانہ ٹین میں مسابقاتی تقریبات میں نمایاں مقام پانے والے طلباء کو اعزاز

رام پور:مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم تھانہ ٹین میں عظیم الشان انعامی جلسہ اور انجمنوں کا اختتامی پروگرام مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی کی صدارت میں تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں میں مہمان خصوصی کے طور پرمولانا سید کعب رشیدی ،معروف معالج ڈاکٹر محمود علی خاں صدر صولت پبلک لائبریری کے علاوہ شہر کی ادبی، سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ قاری ابوبکر فیض کی تلاوت اور محمد نہال نسیم کی نعت رسول سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ تقریری مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ میںمحمد نعمان ،محمد خزیمہ قنوجی،محمد ارمان نے بہترین لب و لہجہ میں اور منفرد انداز میں تقریریں پیش کرکے سامعین کے دلوں کو متاثر کیا۔ اس کے علاوہ عربی زبان میں محمد اخلد رام پوری،فارسی زبان میں محمد فیصل بہار، بنگلہ زبان میں اکرام علی آسامی اور انگریزی زبان میں محمد یحییٰ نظامی نے اپنے اپنے منفرد انداز میں تقریریں پیش کرکے تمام مہمانوں پر اپنا ایک الگ اثر چھوڑا جو یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ آج مدرسہ کے اس پروگرام نے یہ ثابت کردیا کہ طلبائ مدارس بھی وقت کی نزاکتوں کو سمجھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تیاریوں میں مشغول ہیں اور مستقبل میں امت کی قیادت کی تیاری کرہے ہیں ۔اللہ ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور ان کے اساتذہ وذمہ داروں کے ساتھ مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی کی خدمات جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ان کو شرف قبولیت کے ساتھ مزید دینی ملی سماجی خدمات کی توفیق عطا فرمائے ۔ مدرسہ میں کچھ یوم قبل ایک مسابقہ سیرت کوئز کے عنوان سے منعقد ہوا تھا جس میں شہر کے مختلف مدارس کے طلباء نے شرکت فرمائی تھی اس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے مدرسہ کے طالب علم محمد حامد کو نقد 2000 روپیہ ،دوم پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رام پوری کو نقد 1500 سو اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے فرید الاسلام آسامی اور محمد مزمل رام پوری کو نقد ایک۔ایک ہزار روپے اور دیگر مدارس کے ممتاز طلباء  کو پانچ پانچ سو روپے کے علاوہ تمام شرکاء  کو کتابیں ڈاکٹر محمود علی خاں کے ہاتھوں سے دی گئیں ۔نیز شعبہ عربی و فارسی شعبہ تجوید و قرات اور حفظ و ناظرہ درجات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباکو مولانا کعب رشیدی ، عدنان ضیائی، نعمان غازی، حافظ سدید، ذیشان مراد اورشاہد علی خاں وغیرہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبائ کو سالانہ امتحان کی تیاری میں مصروف ہونے اور وقت کی قدر کرنے محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم میں لگنے تمام غیر ضروری مشاغل سے دور رہنے کی طرف توجہ دلائی ۔پروگرام کے بعد تمام مہمانوں اور طلبا کے لئے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا پروگرام کی نظامت کے فرائض مفتی ضیاالحق نے انجام دیے انعامات کا اعلان مفتی محمد ساجد قنوجی نے کیا۔ مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی کی دعا پرپروگرام اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر مولانا محمد فرقان ،مولانا صادق، مفتی ارمان، مفتی قربان، قاری سعادت، حاجی محمد حنیف ،حافظ شمیم میاں ،حاجی تسلیم کے علاوہ مدرسہ کے تمام اساتذہ طلباء  سرپرستوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close