بے نامی املاک معاملہ: رابرٹ واڈرا کے دفتر پہنچی انکم ٹیکس کی ٹیم

نئی دہلی، (پی این این)
کانگریس (Congress) کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) کے شوہر رابرٹ واڈرا (Robert Vadra) سے محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ان سے یہ پوچھ گچھ بے نامی املاک کے معاملے میں کی جا رہی ہے۔ خبروں کے مطابق بے نامی املاک کے معاملہ میں ان کا بیان درج کرنے کیلئے آئی ٹی ٹیم سکھ دیو وہار میں واقع ان کے دفتر پہنچی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رابرٹ واڈرا پر لندن کے براینسٹن اسکوائر میں 1.9 ملین پاونڈ کی قیمت کا مکان خریدنے کیلئے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اس سے پہلے محکمہ انکم ٹیکس نے اس معاملے میں رابرٹ واڈرا کو نوٹس بھجوایا تھا، لیکن وہ انکم ٹیکس آفس نہیں پہنچے۔ جس کے بعد انکم ٹیکس کی ٹیم پوچھ گچھ کے لئے ان کے دفتر پہنچی ہے۔ فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
Income Tax Department is recording the statement of Robert Vadra in connection with Benami Property Case: Sources
(file pic) pic.twitter.com/S5T7pVGq8S
— ANI (@ANI) January 4, 2021
دوسری طرف رابرٹ واڈرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور انکا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ حالانکہ کچھ ماہ قبل کانگریس نے بھی ان الزامات کی ترید کرتے ہوئے کہا تھا کہ واڈرا کے خلاف سیاسی انتقام کے جذبے سے ایکشن لیا جا رہا ہے۔