تازہ ترین خبریںدلی نامہ

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ادت راج کانگریس میں شامل

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ادت راج نے شمال مغربی دہلی لوک سبھا نشست سے ٹکٹ نہ دیئے جانے کے بعد بدھ کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔ اس سے قبل مسٹر ادت راج نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے آج ملاقات کی مسٹر گاندھی نے کانگریس میں شامل ہونے پر ان کا استقبال کیا۔

یہ سیاسی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بی جے پی نے مسٹر ادت راج کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور شمال مغربی دہلی سیٹ سے پلے بیک سنگر ہنس راج آنند کو اپنا امیدوار بنایا۔ اُدت راج نے میڈیا سے بات سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2018 میں ایس سی/ایس ٹی ترمیم کو لے کر جب دلت سڑکوں پر اترے تھے تو میں نے ان کی کھلی حمایت کی تھی۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں یونیورسٹیوں میں نئے روسٹر سسٹم کی بھی مخالفت کی تھی اور انہی باتوں کی بی جے پی نے مجھے سزا دی ہے۔

رکن پارلیمنٹ ادت راج نے کانگریس صدر دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو دلت ووٹ تو چاہیے، لیکن انھیں دلت لیڈر نہیں چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے دلت لیڈر گونگا اور بہرا بن کر رہے۔ لیکن میں خاموش نہیں رہ سکتا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close