بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار میں 9 ماہ بعد کھلے اسکول، شرائط کے ساتھ درس وتدریس کی شروعات

پٹنہ، (یو این آئی )
عالمی وبا کورونا کے معاملے سامنے آنے کے بعد سے بہار میں بند اسکول نو ماہ کے وقفے کے بعد پیر کو کھل گئے۔

بہار حکومت سے اجازت ملنے کے بعد پٹنہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں پیر سے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں درس و تدریس کا کام شروع ہو گیا ہے۔ حکومت نے ابھی نویں سے لیکر بارہویں تک کے کلاسوں کو شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ ان کلاسوں میں 50 فیصد بچوں کو ہی بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ حالانکہ اس کے باوجود بچوں کی حاضری کئی اسکولوں میں کافی کم دیکھی گئی۔

حکومت سے اسکول کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود بیلی روڈ واقع سینٹرل اسکول سمیت کئی اسکول ابھی نہیں کھلے ہیں۔ ان اسکولوں کی انتظامیہ ابھی اس بارے میں طلباء کے گارجینوں سے رائے لینے کے بعد فیصلہ لیں گے کہ درس وتدیس کا کام کب سے شروع کرنا ہے۔ جن اسکولوں میں آج سے درس و تدریس کاکام شروع ہوا ہے وہاں کورونا وبا سے تحفظ کیلئے مکمل احتیاط برتے جا رہے ہیں۔

اسکولوں میں داخلہ کے وقت تھرمل اسکریننگ سے بچوں کے جسم کے درجہ حرارت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جسمانی دوری کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔ سبھی اسکولوں میں سنیٹائزر کا نظم مین گیٹ سمیت دیگر مقامات پر کیا گیا ہے۔ سبھی اسکولوں میں بچوں کو ماسک پہن کر آنا لازمی کیا گیا ہے۔ کچھ اسکولوں میں بچوں کو گلوس پہن کر آنے کو کہا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close