بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار میں قتل اور عصمت دری اب عام سی بات ہو گئی ہے: تیجسوی یادو

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور کہاکہ جرائم پیشہ افراد نے حکومت کے ہاتھ۔ پیر باندھ کر کمبل اوڑھا دیا ہے ۔

مسٹر یادو نے ٹوئٹر کے ذریعہ وزیراعلیٰ پر حملہ کرتے ہوئے کہا” بہار میں پھیروتی کیلئے اغوا کرکے بے رحمی سے قتل کرنا عام سی بات ہوگئی ہے ۔ پہلے تاجر، پھر خاتون اور بینک منیجر کا اغوا کرکے ان کا قتل۔ “ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتاہے کہ بدمعاشوں نے حکومت بہار کے ہاتھ۔ پیر باندھ کر کمبل اوڑھا دیا ہے اور وزیر داخلہ غائب ہوگئے ہیں۔

مسٹر یادو نے جیو تیا تہوار کے موقع پر گنگا اشنان کے لئے گئی خاتون کی عصمت دری کے معاملے پر کہاکہ یہ غیر انسانی واقعہ اچھی حکمرانی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی بہار کی حکومت کی راجدھانی پٹنہ کا ہے ۔ اتنے شرمناک واقعے کے بعد بھی وزیراعلیٰ کی خاموشی جمہوریت اور مہذب سماج کے لئے زہر ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close