Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار میں بھی این سی آر ہو گا نافذ: وزیر رام نارائن

بہار میں حزب اقتدار جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی جہاں ریاست میں قومی سٹیزن رجسٹر ( این آر سی) کے مخالف ہیں وہیں نتیش حکومت کے محصولات اور اصلاحات اراضی اور بی جے پی لیڈر رام نارائن منڈل نے آج کہاکہ ریاست میں این آر سی کا نفاذہوگا اور اس پر کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔

مسٹر منڈل نے یہاںبھاگلپور اور بانکاضلع کے محکمہ جاتی عہدیداران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروںسے بات چیت میں کہاکہ بہار میں بھی این آر سی کا نفاذ ہوگا اور اس پر کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں این آر سی نافذ ہونے سے عام لوگوںکو کافی فائدہ ہوگا وہیں غلط طریقے سے رہنے والے لوگوں کی سرگرمیوں پر روک لگ پائے گی۔

غورطلب ہےکہ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بد ھ کو رانچی میںکہا تھاکہ این آر سی پورے ملک میں نافذہوگا۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر گری راج سنگھ سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈران بہار میںبھی اسے نافذ کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ مسٹر مودی نے کہاکہ بہار میں این آر سی کا نفاذ زیر غور نہیں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close