Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں بھیانک آگ، 80 جھگیاں جل کر راکھ

دارالحکومت کے جنوب مشرقی ضلع کے بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں بدھ کو دیر رات شدید آگ لگ گئی جس میں تقریبا 80 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع بدھ دیر رات 1.30 بجے کی ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر فائر انجن کی 10 گاڑیوں کو بھیجا گیا اور جمعرات کی صبح تین بجے کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔

افسر نے بتایا کہ رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکے ہونے کے بعد آگ جھگیوں میں پھیل گئی اور تقریباً 80 جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close