Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بوتل بند پانی محفوظ:ہرش وردھن

حکومت نے کہا ہے کہ بوتل بند پانی مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس میں پلاسٹک کے ذرات موجود نہیں ہیں۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک نے اپنے تحقیق میں پینے کے پانی کے مختلف برانڈز میں مائکرو پلاسٹک کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس رپورٹ کودیکھتے ہوئے ہندوستانی پیکجنگ انسٹی ٹیوٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاكسیلاجكل ریسرچ وغیرہ کئی اداروں سے اس پر رائے مانگی گئی تو سائنسی پینل نے بتایا کہ بوتل بند پانی میں 0.01 ملی گرام مائیکرو پلاسٹک ذرات کا وزن مقرر حد کے اندر ہے اور اس وجہ یہ محفوظ ہے۔

انہوں نے ایک اورسوال کے جواب میں کہا کہ پلاسٹک بوتلوں میں مل رہے پانی کو بند کرنے کا کوئی خیال نہیں ہے لیکن حکومت نے پلاسٹک کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز کیا ہے تاکہ لوگ خود ہی اس کا استعمال نہ کریں اور پابندی لگانے کی نوبت ہی نہ آئے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close