بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

’ایک ماہ میں 19 لاکھ روزگار نہیں ملا تو سڑکوں پر ہوں گے عوام‘

پٹنہ، (یو این آئی )
بہار اسمبلی (Bihar Assembly) میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج کہاکہ 19 لاکھ بے روزگاروں کو ایک ماہ کے اندر روزگار نہیں دیا گیا تو ریاستی حکومت کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی۔

راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) لیڈر مسٹر یادو (Tejashwi Prasad Yadav) نے سترہویں اسمبلی سے کے پہلے سیشن کی پہلی میٹنگ کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران نتیش حکومت پر جم کر حملہ بولا اور کہاکہ بہار ملک میں بے روزگاری کی راجدھانی بن گئی ہے۔ عوام اب مزید انتظار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ نتیش حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق ایک ماہ کے اندر 19 لاکھ بے روزگاروںکو روزگار دستیاب نہیں کراتی ہے تو وہ اس کے خلاف پوری ریاست میں سڑکوں پر اترکر عوامی تحریک شروع کریں گے۔ مسٹر یادو نے کہاکہ نتیش حکومت نے مینڈیٹ ہائی جیک کیا ہے۔ انتخاب میں آرجے ڈی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ وہیں جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) چوری سے اقتدار میں آئی اور پھر بھی بہار میں وہ تیسرے نمبر کی پارٹی بن گئی۔

آرجے ڈی لیڈر نے الزام لگایاکہ نتیش حکومت کے گذشتہ پندر ہ سال کے مدت کار میں 60 بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں۔ اس حکومت کی فطر ت بدعنوانوں کو بچانے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے تو مسٹر نتیش کمار نے بدعنوانی کے معاملے میں پھنسے مسٹر میوالال چودھری کو وزیر تعلیم بنا دیا اور جب فضیحت ہوئی تب ان سے استعفیٰ لیکر جسے محکمہ تعلیم کی ذمہ داری دی گئی ہے اس کے کنبہ پر بھی بدعنوانی کا الزام ہے۔

مسٹر یاد ونے کہاکہ نتیش حکومت کے دیگر وزراءپر بھی سنگین الزامات ہیں اور وزیراعلیٰ ان سب کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسٹر یادو سے جب ان کے اوپر لگے بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ وہ ثابت کریں کہ انہوں نے (تیجسوی) نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ پر رہتے ہوئے کون سی بدعنوانی کی ہے۔

آرجے ڈی لیڈر نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی عادت رہی ہے کہ جب بھی ان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ دوسرے کو سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ باتوں کو گھمائیں نہیں بلکہ خود آگے آکر وضاحت پیش کریں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close