اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے ٹرسٹ میں سرکاری نمائندے شامل کرنے کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی، (یو این آئی)
سپریم کورٹ (Suprem Court) نے ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے تشکیل انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں کسی سرکاری نمائندے کو شامل کرنے کا حکم دینے سے جمعہ کو انکار کر دیا۔

جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے ششیر چترویدی کی مفاد عامہ کی عرض سرے سے خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ اجودھیا میں مسجد کے لئے قائم ٹرسٹ کے مرکز یا پھر ریاستی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ شامل نہیں ہوگا۔ عرضی گزار نے ایودھیا میں رام مندر ٹرسٹ کی طرح ہی پانچ ایکڑ کی متبادل اراضی مسجد کی تعمیر کے لئے تشکیل ٹرسٹ میں بھی حکومت کے نمائندے شامل کرنے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close