اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ایم ڈی ایچ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا انتقال

نئی دہلی، (یو این آئی)
ملک و بیرون ملک مصالحوں کی خوشبو بکھیرنے والے مہاشیاں دی ہٹیّ (ایم ڈی ایچ) گروپ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا جمعرات کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ صدر رام ناتھ کووند سمیت کئی لیڈروں نے ان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

پدم بھوشن اعزازیافتہ دھرم پال نے ماتا چنّن دیوی اسپتال میں 97 سال کی عمر میں آج آخری سانس لی۔ وہ بیماری کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے یہاں داخل تھے۔ ایم ڈی ایچ مصالحہ کے خودساختہ برانڈ امبیسڈرمہاشئے دھرم پال کی ولادت 27 مارچ 1923کو سیالکوٹ(موجودہ پاکستان) میں ہوئی تھی۔ سال 1933 میں پانچویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے سے قبل ہی اسکول چھوڑدیا۔ 1937 میں اپنے والد کی مدد سے انہوں نے کاروبار کا آغاز کیا اور اس کے بعد صابن، لکڑی کے سامان، کپڑا، ہارڈویئر، چاول وغیرہ کا کاروبار کیا۔ کاروبار بڑھانے کے ساتھ ساتھ مہاشئے دھرم پال خیراتی شعبے میں بھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے اسپتال اور کئی اسکول وغیرہ بنوائے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close