تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، رویندر جڈیجہ ٹی۔20 سیریز سے باہر

کینبرا، (یو این آئی)
لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آسٹریلیا (Australia) کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ہندوستانی ٹیم  (Team India) میں تیز گیند باز شاردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 مقابلے میں شاندار جیت حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا اتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں سیریز پر قبضہ کرنے کے مضبوط ارادے کے ساتھ اترے گی۔ کینبرا میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ یہیں یعنی کینبرا میں 13 رنز سے جیتا اور سیریز میں اپنی عزت بچائی۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ٹی 20 میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے 161 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کا چیلنج 150 پر روک دیا۔

جڈیجہ کو آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کے روز پہلے میچ میں اننگز کے آخری اوور میں تیزگیندباز مشیل اسٹارک کی باونسر ہیلمیٹ پر لگی۔ جڈیجہ کو اننگز کے دوران ہیمسٹرنگ چوٹ بھی آگئی تھی۔ اس کے باوجود جڈیجہ نے صرف 23 گیندوں میں ناٹ آوٹ 44 رن بنائے اور ہندوستان کو 161 کے اسکور پر پہنچایا۔ آسٹریلیائی اننگز میں جڈیجا فیلڈنگ کے لئے نہیں اترے اور ان کی جگہ ٹیم نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر لیگ اسپنر یوزویندر چہل کو شامل کیا۔ چہل نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان نے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔

بی سی سی آئی(BCCI) نے جمعہ کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے اننگز کے وقفے کے دوران ڈریسنگ روم میں جڈیجہ کی جانچ کی۔ جڈیجہ کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ان کا اور اسکین کرایا جائے گا۔ اب وہ ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 میں تیزگیندباز شاردل ٹھاکر کو موقع دیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close