آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

امریکہ میں شش و پنج کا ماحول ختم، ڈونالڈ ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی

واشنگٹن، [یو این آئی]
انجام کار صدرر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ (Donald John Trump) نے نو منتخب صدر جوزف بائیڈن (Joseph Biden) کی انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی۔ اس کے ساتھ ہی شش و پنج کا وہ ماحول ختم ہوا جو مسٹر ٹرمپ کے مسلسل ٹال مٹول کا نتیجہ تھا۔

جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی نے تحریری طور پر نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی کا عمل شروع کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔ ایملی مرفی کا ئی مکتوب مل جانے کے بعد اب بائیڈن انتطامیہ حکومت سازی کے لئے سرکاری فنڈ استعمال کرنے کی متحمل ہوگئی ہے۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو فاتح قرار دیئے جانے کے کوئی دو ہفتے بعد صدر ٹرمپ نے اس اولین اقدام کے ذریعہ پہلی بار شکست تسلیم کی ہے۔ ایملی مرفی کے مکتوب کے مطابق یہ فیصلہ قانون اور دستیاب حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا بہر حال کہنا ہے کہ جہاں تک قانونی جنگ کا سوال ہے تو وہ جاری رہے گی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close