Khabar Mantra
اترپردیش

رمضان سے پہلے میری شادیکرادو محمد عظیم

شاملی  یوپی کے شاملی ضلع کا ایک 3فٹ کا نوجوان اپنی شادی کی ڈیمانڈ کو لیکر پولیس تھانے پہنچا ہوا ہے۔ محمد عظیم منصوری نے مہیلا تھانے میں شادی کرانے کی فریاد کی ہے۔ اس نے باقاعدہ تحریر دیکر تھانیدار سے کسی پڑھی لکھی لڑکی سے شادی کرانے کی اپیل کی ہے۔

 3فٹ کے 26 سالہ نوجوان نے پولیس سے کہا کہ محض قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے کوئی اس سے شادی نہیں کرتا ،لہٰذا پولیس اس کی مدد کرے ۔ اس نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ رمضان سے پہلے اس کی شادی کرادی جائے گرچہ وہ غریب ہے لیکن وہ گھر سنبھال سکتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ لڑکی کیسی بھی ہو لیکن تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔عظیم کی بات سن کر پولیس اہلکار بھی ششدر رہ گئے لیکن اس کی پریشانی کو دیکھ کر انہوں نے اس کی شادی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 غورطلب ہے کہ 26 سالہ محمد عظیم منصوری اپنی ہائٹ کو لیکر کافی پریشان ہے۔ ہر جگہ اس کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے ،اس نے بتایا کہ اس نے اپنی شادی کیلئے ڈی ایم سے لیکر سی ایم تک کو مکتوب بھیجے ہیں،لیکن ابھی تک صرف مایوسی ملی ہے۔مجبور ہوکر اب اس نے لیڈی پولیس سے رابطہ قائم کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دو ماہ قبل عظیم نے کیرانہ کوتوالی، سی او کیرانہ،ایس ڈی ایم کو مکتوب بھیج کر اپنے گھروالوں پر شادی نہ کرانے کی شکایت کی تھی ۔

خاتون تھانہ انچارج کے مطابق وہ گزشتہ سال بھی تھانے آیا تھا اور اپنے والدین پر شادی نہ کرانے کا الزام لگایا تھا۔کیرانہ کوتوالی کے تحت محلہ جڑواکنواں کا رہنے والا عظیم 6 بھائی بہنوں میں تیسرے نمبر کا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close