اترپردیشتازہ ترین خبریں

اعظم خان کو نہیں ملی راحت، ہائی کورٹ سے ضمانت کی عرضی خارج

پریاگ راج، (یو این آئی)
سماجو ادی پارٹی کے قدآور رہنما رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خان ان کی بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانت کی عرضی پر آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ان کی عرضی خارج کردی۔

اعظم خان کی جانب سے داخل ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنیتا کماری نے گذشتہ 19نومبر کو دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ انہوں نے آج اعظم خان مع بیوی و بیٹے کے ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے ضمانت کی عرضی خارج کر دی۔ ایس پی رکن پارلیمان و سابق کابینی وزیر رامپور میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے، وقف املاک کو غیر قانونی طریقے سے وقف املاک کو جوہر یونیورسٹی میں شامل کرنے اور بیٹے کے فرضی تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے کے الزام میں بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ کے ساتھ سیتا پور جیل میں قید ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close