تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اروند کیجریوال کا برطانیہ کی پروازوں پر پابندی بڑھانے کا مطالبہ

نئی دہلی، (یو این آئی)
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ملک میں برطانیہ کے کورونا وائرس کی نئی شکل کے معاملوں میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے یہاں آنے والی پروازوں پر پانبدی کو بڑھاکر 31 جنوری تک کرنے کی اپیل کی ہے۔

اروند کیجریوال نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا،’’مرکزی حکومت نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں سے پابندی ہٹاکر طیارہ خدمات پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہاں کووڈ کے حالات نازک ہو رہے ہیں۔ میری مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی کو بڑھاکر 31 جنوری تک کیا جائے۔‘‘ برطانیہ میں کورونا کا نیا اسٹرین خطرناک اور تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا کے نئے اسٹرین کو دیکھتے ہوئے برطانیہ میں ایک بار پھرسے فروری کے وسط تک سخت لاک ڈاؤں لگادیا گیا ہے۔ یہی نہیں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اس بار یوم جموریہ کی پریڈ کے مہمان خصوسی تھے انہوں نے بھی اپنا ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔


مسٹر کیجریوال نے ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا،’’برطانیہ میں کورونا کے حالات بہت نازک ہیں۔بڑی مشکل سے دہلی میں لوگوں نے کورونا پر کنٹرول کیا ہے۔ ایسے میں پروازوں سے پابندی ہٹاکر لوگوں کی جان کو جوکھم میں ڈالنا ہوگا۔ حالات توجہ میں رکھتے ہوئے میں مرکزی حکومت نے پروازوں پر پابندی پھر لگانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘ برطانیہ میں کورونا کے نئے اسٹرین کی وجہ سے مرکزی حکومت نے 23 دسمبر سے 7 جنوری تک وہاں سے آنے والی سبھی پروازوں پر روک لگائی تھی۔ برطانیہ کےلئے کل آٹھ جنوری سے شرطوں کے ساتھ خدمات بحال کی جانی ہے۔ ملک میں کورونا کے نئے اسٹرین کے فی الحال 73 معاملے سامنے آچکے ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close