اپنا دیش

احتجاج کے دوران ہنگامہ کرنے والوں کو گولی ماردینا چاہیے: بی جے پی ریاستی صدر

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بانکوڑہ ضلع میں کل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کردینے والوں گولی ماردینا چاہیے۔

دلیپ گھوش نے کہاکہ ریاستی حکومت کو احتجاج کے دوران ریلوے کے جائداد کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔ صرف یہی نہیں، توڑ پھوڑ کرنے والے تمام افراد کی شناخت کی جائے گی اور وہ ویڈیو فوٹیج میں بھی دیکھے جائیں گے۔ آج یا کل، انہیں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ تب وزیر اعلی فسادیوں کو بچانے کے قابل نہیں ہوں گی۔ ریاستی حکومت کی پولیس ان لوگوں کو نہیں روک سکتی جو عوامی املاک کو ضائع کر رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close