اپنا دیش

’احتجاجی کسانوں کے لئے خدمت گار بن کر کام کر رہی ہے آپ پارٹی‘

چنڈی گڑھ، (یو این آئی)
پنجاب عام آدمی پارٹی (آپ) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مسلط کئے گئے زرعی قوانین کے خلاف قومی راجدھانی دلی بارڈر پر ڈٹے احتجاجی کسانوں نے لئے آپ پارٹی خدمات بن کر کام کر رہی ہے۔

مسٹر مان نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ مرکز کے ڈکٹیٹر رویے اور تغلقی فیصلوں کے سبب پنجاب سمیت پورے ملک کے کسان اپنے وجود کو بچانے کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ سرد راتوں میں سڑکوں پر لاکھو کی تعداد میں ڈٹے کسانوں کے حق میں کھڑا ہونا ملک کے ہر شہری کا فرض ہے۔ مسٹر کیجریوال کی قیادت میں آپ پارٹی احتجاجی کسانوں کے خدمت گار بن کر دن رات اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ پارٹی نے کسانوں کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اور ایمبولینس، لنگر، پینے کے پانی کے ٹینکر اور موبائل ٹوائلیٹ کی سہولت شروع کی ہے۔ دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پارٹی لیڈروں، ارکان اسمبلی، والنٹیئرس کی خصوصی ڈیوٹی لگاتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ہمیں سیاست سے بلند ہوکر کسانوں کی ہر ممکن مدد کرنی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close