تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر ون ڈے-ٹی20 سیریز سے باہر

کینبرا، (یو این آئی)
ہندوستان کے خلاف دوسرے ونڈے میچ کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر تیسرے ون ڈے اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈی آرسی شارٹ کو ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسرے میچ میں ہندوستانی اننگز کے چوتھے اوور کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت وارنر کی کمر میں چوٹ لگ گئی تھی، ان کا اسکین کرایا گیا۔ ان کی چوٹ اتنی شدید تھی کہ انہیں ہندوستان کے خلاف تیسرے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر کرنا پڑا۔ فاسٹ بالر پیٹ کمنز کو تیسرے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ کمنز ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں وکٹیں لینے میں ناکام رہے تھے لیکن دوسرے میچ میں انہوں نے 67 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کہا ’’ٹسٹ سیریز کے لئے ہماری حکمت عملی کے لحاظ سے کمنز اور وارنر بہت اہم ہیں۔ وارنر ریہیب کے ذریعہ اپنی انجری سے ٹھیک ہو جائیں گے اور کمنز کے معاملے میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے کھلاڑی ٹسٹ سیریز کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہیں۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’ہماری پہلی ترجیح دونوں کھلاڑیوں کو ٹسٹ سیریز کے لئے مکمل طور پر تیار کرنا ہے، خاص طور پر ورلڈٹسٹ چیمپیئن شپ میں پوائنٹس اسکور کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے‘‘۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close