اپنا دیشتازہ ترین خبریں

آج پھر سے تیل کی قیمتوں ہوا اضافہ، دہلی میں پٹرول 84روپے سے زیادہ

تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جمعرات کو مسلسل آٹھویں دن اضافہ کیا جس سے دہلی میں پٹرول پہلی بار 84روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس دوران ڈیزل بھی قومی دارالحکومت میں 75.45 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کل یعنی کہ بدھ کو دہلی میں پیٹرول 83.85 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 75.25 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا.

اگر ممبئی کی بات کریں تو وہاں ڈیزل پہلی بار 80روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوکر 80.10 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے. کل ممبئی میں پیٹرول 91.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 79.89 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا. پیٹرول-ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فلحال راحت کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے. پیر کے دن جب تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر میڈیا نے پٹرولیم کے وزیر دھرمندر پردھان سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے کے بجائے چپپی سادھے رکھی. حلا نکہ اس سے انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ کی وجہ سے ہو رہا ہے

تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر مارکیٹ کے ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے آگے چل کر مہنگائی بڑھ سکتی ہے. کیوں کہ گاڑیوں کے ایندھن کی لاگت میں اضافہ اور مسافروں کے کرایے پر آنے والے دنوں میں اثر پڑ سکتا ہے.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close