Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈکیریر

ضلع کے 44 مراکز پربی پی ایس سی کا امتحان آج

 چھپرہ : ڈی ایم راجیش مینا اور سنتوش کمار نے بہار پبلک سروس کمیشن کے 67ویں مشترکہ ابتدائی مقابلہ امتحان کے کامیاب انعقاد کے لیے مشترکہ بریفنگ کی۔انہوں نے سنٹر سپرنٹنڈنٹ،اسٹیٹک مجسٹریٹ،آبزرور،پولس افسر،زونل مجسٹریٹ،سپر زونل مجسٹریٹ کو پرامن اور بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
ڈی ایم نے بتایا کہ جمعہ کو ایک شفٹ میں ہونے والا یہ امتحان بہت اہم ہے ۔یہ امتحان ضلع کے 44 امتحانی مراکز پر 12:00 سے 02:00 بجے تک منعقد ہوگا۔ جس میں 20616 امیدوار حصہ لیں گے ۔بہار پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امتحان کے کامیاب انعقاد کے لیے ڈی ایم کو امتحان کا کنوینر اور ایڈیشنل کلکٹر کو اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے ۔ڈی ایم نے کہا کہ ڈپٹی مجسٹریٹ،پولیس افسران اور مرکزی سپرنٹنڈنٹ کمیشن کی طرف سے دی گئی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے امتحان پرامن طریقے سے اور بدعنوانی سے پاک ہونے کو یقینی بنائیں گے ۔امتحان کے انعقاد اور امن و امان کی بحالی کے لیے کمیشن کے مقررہ معیارات کے مطابق 1-4 مسلح پولیس فورس، خواتین پولیس فورس،اسٹیٹک مجسٹریٹس ،پولیس افسران،زونل مجسٹریٹس اور سوپر زونل مجسٹریٹس کو ہر امتحان مرکز پر تعینات کیا گیا ہے ۔
تمام امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی، جیمر کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ہی ویڈیو گرافی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close