اپنا دیشتازہ ترین خبریں

زرعی قوانین کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے: امریندر سنگھ

چندی گڑھ، (یو این آئی )
وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے آج عزم کیا کہ ’شرارتی‘ اور ’ملک مخالف‘ زرعی قوانین کے خلاف آئینی اور قانونی لڑائی لڑیں گے اور مرکزی حکومت کے مذموم عزائم سے کسانوں کو بچانے کے لئے جو ہو گا، وہ کریں گے۔

چندی گڑھ اوراس سے قبل خٹک کلاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن امریندر کا کہا کہ وہ وکلا سے غیر آئینی قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے مشورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کے خلاف لڑائی تحریک سے لے کر قانونی راستوں سے ساتھ ساتھ لڑی جائے گی اور مرکز پراپنے فیصلے کو تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پنجاب کے نوجوان اور کسان اپنے جینے کے حق کے تحفظ کے لئے ہتھیار اٹھائیں اور متنبہ کیا کہ نئے قوانین سرحدی ریاست پنجاب کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں کیونکہ پاکستان ہمیشہ یہاں مسائل پیدا کرنے کے مواقع تلاش میں رہتا ہے۔

کیپٹن نے کہاکہ پنجاب نے ماضی میں دہشت گردی کے وقت 35000 جانیں گنوائی ہیں اوریہ بدامنی دوسری ریاستوں میں پھیلی تو پورے ملک پر آئی ایس آئی کا خطرا منڈلانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حمایت یافتہ قوتیں ہندوستان میں غم و غصے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حالیہ مہینوں میں 150 دہشت گرد اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بھی ریاست کے پُر امن ماحول کو خراب نہیں کرنےدیں گے، جو کہ نئے قوانین سے خدشہ ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close