اپنا دیشتازہ ترین خبریں

وزیراعظم کیلئے اتنا مہنگا جہاز کیوں؟ راہل گاندھی

نئی دہلی، (یو این آئی)
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے وزیر اعظم کیلئے جہاز خریدے جانے کے حوالہ سے مسٹر مودی پر ہفتہ کو ایک بار پھر حملہ کیا اور ایک ویڈیو شیئر کرکے فوجیوں کیلئے نان بلیٹ پروف گاڑیاں اور اپنے (مسٹر مودی) لئے مہنگا جہاز خریدنے کا الزام لگایا. لداخ سرحد پر چین اور ہندوستان کے مابین تنازع پر مسٹر گاندھی گذشتہ کئی مہینوں سے مسٹر مودی پر مستقل حملہ آور ہیں۔

کیرالہ کے وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا ہے کہ ’’ٹرک کے اندر بیٹھے کچھ فوجی آپس میں بات کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ’انہیں نان بلٹ پروف گاڑی میں بھیج کر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔‘‘ مسٹر گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’ہمارے فوجیوں کو نان بلٹ پروف ٹرکوں میں شہید ہونے کیلئے بھیجا جارہاہے اور ہمارے وزیر اعظم کے لئے 8400 کروڑ روپے کے ہوائی جہاز! کیا یہ انصاف ہے؟‘‘

مسٹر گاندھی نے جمعرات کو بھی جہاز خریدنے کے لئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے لئے 8400 کروڑ کا طیارہ خریدا۔ اتنے میں سیاچن-لداخ بارڈر پر تعینات ہمارے فوجی جوانوں کے لئے کتنا کچھ خریدا جا سکتا تھا۔ گرم لباس: 30،00،000، جیکٹس، دستانے: 60،00،000، جوتے: 67،20،000 آکسیجن سلنڈر: 16،80،000۔ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے نہ کہ فوجیوں کی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close