اپنا دیشتازہ ترین خبریں

اتراکھنڈ: بی جے پی کے کونسلر پرکاش دھامی کا گولی مار کر قتل

نینی تال، (یواین آئی)
اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع میں ردرنگر نگم کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کونسلر کو پیر کی صبح ان کے گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

ادھم سنگھ ٹاؤن پولس سے موصول اطلاع کے مطابق نامعلوم حملہ آور ایک کار میں آئے تھے اور کونسلر پرکاش دھامی کو گھر سے باہر بلایا۔ کونسلر دھامی جیسے ہی گھر سے باہر آئے حملہ آوروں نے ان پر تابڑ توڑ گولیاں چلا دیں۔ مسٹر دھامی نے بچنے کی کوشش کی لیکن بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کیا اور دوبارہ ان پر گولیاں چلا دیں۔ مسٹر دھامی کو سنگین حالت میں نجی اسپتال اور بعد میں ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا۔ ردرپور کے اگرسن نگر، بھدوئی پورا کے رہنے والے پرکاش دھامی وارڈ 13 سے بغیر کسی مقابلے کے کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ بعد وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

پولس کو اس معاملے میں اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں۔ پولس کا دعوی ہے کہ سبھی ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد کونسلر کے حامی زبردست مشتعل ہیں اور پولس نے مخالفت کے پیش نظر شہر میں زبردست پولس فورس تعینات کردیا ہے۔ اس کے علاوہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے پولس کی کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close