دلی نامہ

دہلی حج کمیٹی کے ای او، ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی کا تبادلہ

اسٹاف اور حج رضا کاروں نے عزت افزائی کرتے ہوئے کیا وداع

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی پہلے مستقل ایگزیکیٹو آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی کا تبادلہ ہو گیا ہے۔ دہلی حکومت کے سروس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 15 ستمبر کو جاری ہوئے ٹرانسفر آرڈر میں 12 ایڈ ہاک دانکس افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ جن کو 18 ستمبر کو اپنا چارج لینے کا کہا گیا ہے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی دہلی حکومت میں ایڈہاک دانکس افسر ہیں جو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں پہلے مستقل افسر کے طور پر تقریباً 6 سال قبل ڈیپوٹیشن پر آئے تھے اور محنت اور لگن کے ساتھ حاجیوں کی خدمات انجام دے رہے تھے، حج کمیٹی سے قبل وہ دہلی حکومت کے محکمہ فن و ثقافت والسنہ میں بطور اردو افسر پر تعینات تھے۔ اس کے بعد دہلی اسمبلی میں ڈپٹی سیکرٹری رہے جہاں سے ٹرنسفر ہو کر وہ دہلی حج کمیٹی کے پہلے مستقل ای او کے طور پر مقرر ہوئے. اب ان کا تبادلہ اسسٹنٹ رجسٹرار (کو آپریٹو) کے طور ہوا ہے. ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی کی جگہ ایڈہاک دانکس افسر جاوید عالم خان کو دہلی حج کمیٹی کا ای او بنایا کیا گیا ہے، جو کل اپنا چارج لیں گے۔

آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں ای او، ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی کو حج کمیٹی کے ممبر سید شاداب، ڈپٹی ایگزیکیٹو آ فیسر محسن علی اور دیگر جملہ اسٹاف نے الوداع کہا۔ وہیں سماجی تنظیم جن کلیان مہیلا سمیتی کی صدر مہرالنساء نے ڈاکٹر عارفی کو شال پہناکر ان کی خدمات کی ستائش کی۔ اس موقع پر حج رضا کار تنظیم گروپ آف حج کے ممبران حاجی ریاض الدین اور حاجی اسعد میاں نے بھی ڈاکٹر اشفاق احمد کو وداع کیا۔

ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی نے اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران، جملہ اسٹاف اور حج رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ تقریباً 6 سال حج کمیٹی میں خدمات انجام دی ہیں، اس دوران حاجیوں کو بہتر خدمات مہیا کرانے میں دہلی حج کمیٹی کے ممبران، جملہ اسٹاف اور حج رضا کاروں کا انہیں مسلسل تعاون رہا ہے جو ناقابل فراموش ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close