تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

ریلوے ٹریک پر بسے جھگی والوں نے کی انل کمار سے ملاقات

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
دہلی میں ریلوے ٹریکس کے نزدیک بسے جھگی کلسٹرز کے رہائشیوں نے آج دہلی کانگریس کے صدر اننل کمار چودھری سے راجیون بھون میں ملاقات کی اور ان کے آشیانے کو اجاڑنے سے راحت دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر انل کمار کا استقبال کیا۔

انہوں نے شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے تقریبا 10 لاکھ جھگی والوں کو بے گھر ہونے سے بچایا۔ چودھری انل کمار نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں پٹریوں سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں کی زندگی اور موت کا سوال تھا۔ لیکن عام آدمی پارٹی اور نا ہی بی جے پی نے ان کو ببچانے کی سمت میں کوئی قدم اٹھایا۔ ان کو کلسٹر میں بسنے والے غریب لوگوں کی جھگی آبادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ دونوں ہی اپنے انتخابی منشور میں ان کیلئے کھوکھلے وعدے کئے تھے۔

کچھ دن پہلے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق دہلی حکومت اور ریلوے کو ٹریکس پر بسی جھگیوں کو تین مہینوں میں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ دہلی کانگریس کی جانب سے کانگریسی لیڈر اور معروف وکیل سلمان خورشید نے جھگلی والوں کے حق میں کورٹ میں اپیل ڈالی تھی کہ جب تک ان جھگی والوں کو متبادل رہائش مہیا نہٰں کرائی جاتی ان کو اجاڑا نہ جائے۔ سلمان خورشید اور ابھشیک منو سنگھوی کے ذریعہ بحث کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ آئندہ سنوائی تک یہ جھگیاں اپنی جگہ قائم رہیں گی اور ریلوے ٹریک پر بسی جھگیوں کو اجاڑا نہیں جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close